۸۸. الغاشية
۲۶ آیات · مکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَـٰشِيَةِ1
کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.[1]
- وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَـٰشِعَةٌ2
اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.[1]
- عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ3
(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.[1]
- تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً4
وه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے.
- تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ5
اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا.[1]
- لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ6
ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا.[1]
- لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ7
جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا.
- وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ8
بہت سے چہرے اس دن تروتازه اور (آسوده حال) ہوں گے.
- لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ9
اپنی کوشش پر خوش ہوں گے.
- فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ10
بلند وباﻻ جنتوں میں ہوں گے.
- لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَـٰغِيَةً11
جہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے.
- فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ12
جہاں بہتا ہوا چشمہ ہوگا.
- فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ13
(اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے.
- وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ14
اور آبخورے رکھے ہوئے (ہوں گے).
- وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ15
اور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے.
- وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ16
اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی.[1]
- أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ17
کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں.[1]
- وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ18
اور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا ہے.[1]
- وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ19
اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں.[1]
- وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ20
اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے.[1]
- فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ21
پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں.[1]
- لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ22
آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں.[1]
- إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ23
ہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے.
- فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ24
اسے اللہ تعالیٰ بہت بڑا عذاب دے گا.[1]
- إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ25
بیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے.
- ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم26
پھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا.[1]
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۸۸:۱