۸۷. الأعلى
۱۹ آیات · مکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى1
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.[1]
- ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ2
جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.[1]
- وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ3
اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.[1]
- وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ4
اور جس نے تازه گھاس پیدا کی.[1]
- فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ5
پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.[1]
- سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ6
ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.[1]
- إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ7
مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.[1]
- وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ8
ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.[1]
- فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ9
تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.[1]
- سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ10
ڈرنے واﻻ تو نصیحت لے گا.[1]
- وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى11
(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.[1]
- ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ12
جو بڑی آگ میں جائے گا.
- ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ13
جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا[1] ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).
- قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ14
بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.[1]
- وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ15
اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.
- بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا16
لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.
- وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ17
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.[1]
- إِنَّ هَـٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ18
یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.
- صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ19
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۸۷:۱