۷۵. القيامة
۴۰ آیات · مکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ1
میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی.[1]
- وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ2
اور قسم کھاتا ہوں اس نفس کی جو ملامت کرنے واﻻ ہو.[1]
- أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ3
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع کریں گے ہی نہیں.[1]
- بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ4
ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں.[1]
- بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَـٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ5
بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے.[1]
- يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَـٰمَةِ6
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا.[1]
- فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ7
پس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گی.[1]
- وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ8
اور چاند بے نور ہو جائے گا.[1]
- وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ9
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے.[1]
- يَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ10
اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟[1]
- كَلَّا لَا وَزَرَ11
نہیں نہیں کوئی پناہ گاه نہیں.[1]
- إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ12
آج تو تیرے پروردگار کی طرف ہی قرار گاه ہے.[1]
- يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ13
آج انسان کو اس کے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے سے آگاه کیا جائے گا.[1]
- بَلِ ٱلْإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ14
بلکہ انسان خود اپنے اوپر آپ حجت ہے.[1]
- وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ15
اگر چہ کتنے ہی بہانے پیش کرے.[1]
- لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ16
(اے نبی) آپ قرآن کو جلدی (یاد کرنے) کے لیے اپنی زبان کو حرکت[1] نہ دیں.
- إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ17
اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے.[1]
- فَإِذَا قَرَأْنَـٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ18
ہم جب اسے پڑھ[1] لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں.[2]
- ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ19
پھر اس کا واضح کر دینا ہمارے ذمہ ہے.[1]
- كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ20
نہیں نہیں تم جلدی ملنے والی (دنیا) کی محبت رکھتے ہو.
- وَتَذَرُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ21
اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو.[1]
- وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ22
اس روز بہت سے چہرے تروتازه اور بارونق ہوں گے.
- إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ23
اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے.[1]
- وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ24
اور کتنے چہرے اس دن (بد رونق اور) اداس ہوں گے.[1]
- تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ25
سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے واﻻ معاملہ[1] کیا جائے گا.
- كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ26
نہیں نہیں[1] جب روح ہنسلی تک[2] پہنچے گی.
- وَقِيلَ مَنْۜ رَاقٍ27
اور کہا جائے گا کہ کوئی جھاڑ پھونک[1] کرنے واﻻ ہے؟
- وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ28
اور جان لیا اس نے کہ یہ وقت جدائی ہے.[1]
- وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ29
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی.[1]
- إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ30
آج تیرے پروردگار کی طرف چلنا ہے.
- فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ31
اس نے نہ تو تصدیق کی نہ نماز ادا کی.[1]
- وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ32
بلکہ جھٹلایا اور روگردانی کی.[1]
- ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ33
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اتراتا ہوا گیا.[1]
- أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ34
افسوس ہے تجھ پر حسرت ہے تجھ پر.
- ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ35
وائے ہے اور خرابی ہے تیرے لیے.[1]
- أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى36
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے بیکار چھوڑ دیا جائے گا.[1]
- أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ37
کیا وه ایک گاڑھے پانی کا قطره نہ تھا جو ٹپکایا گیا تھا؟
- ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ38
پھر وه لہو کا لوتھڑا ہوگیا پھر اللہ نے اسے پیدا کیا اور درست بنا دیا.[1]
- فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ39
پھر اس سے جوڑے یعنی نر وماده بنائے.
- أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ40
کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے.[1]
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۷۵:۱