۸۰. عبس
۴۲ آیات · مکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- عَبَسَ وَتَوَلَّىٰٓ1
وه ترش رو ہوا اور منھ موڑ لیا.
- أَن جَآءَهُ ٱلْأَعْمَىٰ2
(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا.[1]
- وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُۥ يَزَّكَّىٰٓ3
تجھے کیا خبر شاید وه سنور جاتا.[1]
- أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ ٱلذِّكْرَىٰٓ4
یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائده پہنچاتی.
- أَمَّا مَنِ ٱسْتَغْنَىٰ5
جو بے پرواہی کرتا ہے.[1]
- فَأَنتَ لَهُۥ تَصَدَّىٰ6
اس کی طرف تو تو پوری توجہ کرتا ہے.[1]
- وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ7
حاﻻنکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں.[1]
- وَأَمَّا مَن جَآءَكَ يَسْعَىٰ8
اور جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے.[1]
- وَهُوَ يَخْشَىٰ9
اور وه ڈر (بھی) رہا ہے.[1]
- فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ10
تو اس سے بےرخی برتتا ہے.[1]
- كَلَّآ إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ11
یہ ٹھیک نہیں[1] قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے.
- فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ12
جو چاہے اس سے نصیحت لے.[1]
- فِى صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ13
(یہ تو) پر عظمت صحیفوں میں (ہے).[1]
- مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭ14
جو بلند وباﻻ اور پاک صاف ہے.[1]
- بِأَيْدِى سَفَرَةٍ15
ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے.[1]
- كِرَامٍۭ بَرَرَةٍ16
جو بزرگ اور پاکباز ہیں.[1]
- قُتِلَ ٱلْإِنسَـٰنُ مَآ أَكْفَرَهُۥ17
اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے.[1]
- مِنْ أَىِّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ18
اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا.
- مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُۥ فَقَدَّرَهُۥ19
اسے) ایک نطفہ[1] سے پیدا کیا،پھراس کا اندازہ مقررکیا .[2]
- ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ20
پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.[1]
- ثُمَّ أَمَاتَهُۥ فَأَقْبَرَهُۥ21
پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا.
- ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ22
پھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا۔
- كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَآ أَمَرَهُۥ23
ہرگز نہیں[1] ۔ اس نے اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی.
- فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ24
انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے.[1]
- أَنَّا صَبَبْنَا ٱلْمَآءَ صَبًّا25
کہ ہم نے خوب پانی برسایا.
- ثُمَّ شَقَقْنَا ٱلْأَرْضَ شَقًّا26
پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح.
- فَأَنۢبَتْنَا فِيهَا حَبًّا27
پھر اس میں سے اناج اگائے.
- وَعِنَبًا وَقَضْبًا28
اور انگور اور ترکاری.
- وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا29
اور زیتون اور کھجور.
- وَحَدَآئِقَ غُلْبًا30
اور گنجان باغات.
- وَفَـٰكِهَةً وَأَبًّا31
اور میوه اور (گھاس) چاره (بھی اگایا).[1]
- مَّتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ32
تمہارے استعمال وفائدے کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے.
- فَإِذَا جَآءَتِ ٱلصَّآخَّةُ33
پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آجائے گی.[1]
- يَوْمَ يَفِرُّ ٱلْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ34
اس دن آدمی اپنے بھائی سے.
- وَأُمِّهِۦ وَأَبِيهِ35
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے.
- وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَبَنِيهِ36
اور اپنی بیوی اور اپنی اوﻻد سے بھاگے گا.
- لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ37
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہوگی جو اس کے لئے کافی ہوگی.[1]
- وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ38
اس دن بہت سے چہرے روشن ہوں گے.
- ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ39
(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے.[1]
- وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ40
اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے.
- تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ41
جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہوگی.[1]
- أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْكَفَرَةُ ٱلْفَجَرَةُ42
وه یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے.[1]
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۸۰:۱