۷۷. المرسلات
۵۰ آیات · مکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- وَٱلْمُرْسَلَـٰتِ عُرْفًا1
دل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم.[1]
- فَٱلْعَـٰصِفَـٰتِ عَصْفًا2
پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم.[1]
- وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشْرًا3
پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں[1] کی قسم.[2]
- فَٱلْفَـٰرِقَـٰتِ فَرْقًا4
پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.[1]
- فَٱلْمُلْقِيَـٰتِ ذِكْرًا5
اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم.[1]
- عُذْرًا أَوْ نُذْرًا6
جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے.[1]
- إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ7
جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے.[1]
- فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ8
پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.[1]
- وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ9
اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا.
- وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ10
اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.[1]
- وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ11
اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا.[1]
- لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ12
کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟[1]
- لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ13
فیصلے کے دن کے لیے.[1]
- وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ14
اور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ15
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.[1]
- أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ16
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
- ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْـَٔاخِرِينَ17
پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے.[1]
- كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ18
ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں.[1]
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ19
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.
- أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ20
کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا.
- فَجَعَلْنَـٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ21
پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا.[1]
- إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ22
ایک مقرره وقت تک.[1]
- فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَ23
پھر ہم نے اندازه کیا[1] اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ24
اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے.
- أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا25
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟
- أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا26
زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی.[1]
- وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا27
اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے[1] اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا.
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ28
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے وائے اور افسوس ہے.
- ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ29
اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے.[1]
- ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ30
چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.[1]
- لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ31
جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے.[1]
- إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ32
یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.[1]
- كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌ33
گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں.[1]
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ34
آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے.
- هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ35
آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے.[1]
- وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ36
نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی.[1]
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ37
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔
- هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ38
یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے.[1]
- فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ39
پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو.[1]
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ40
وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے.
- إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ وَعُيُونٍ41
بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں[1] اور بہتے چشموں میں.
- وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ42
اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں.[1]
- كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ43
(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.[1]
- إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ44
یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.[1]
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ45
اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.[1]
- كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ46
(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو.[1]
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ47
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے سخت ہلاکت ہے.
- وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ48
ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.[1]
- وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ49
اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے.[1]
- فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ50
اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟[1]
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۷۷:۱