۷۰. المعارج
۴۴ آیات · مکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ1
ایک سوال کرنے والے[1] نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے.
- لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ2
کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے واﻻ نہیں.
- مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ3
اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے.[1]
- تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ4
جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں[1] ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے.
- فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا5
پس تو اچھی طرح صبر کر.
- إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا6
بیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں.[1]
- وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا7
اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں.[1]
- يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ8
جس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا۔
- وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ9
اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے.[1]
- وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا10
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا.
- يُبَصَّرُونَهُمْۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ11
(حاﻻنکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے[1] ، گناهگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو.
- وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ12
اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو.
- وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ13
اور اپنے کنبے کو جو اسے پناه دیتا تھا.
- وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ14
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دﻻ دے.[1]
- كَلَّآۖ إِنَّهَا لَظَىٰ15
(مگر) ہرگز یہ نہ ہوگا، یقیناً وه شعلہ والی (آگ) ہے.[1]
- نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ16
جو منھ اور سر کی کھال کھینچ ﻻنے والی ہے.[1]
- تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ17
وه ہر اس شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منھ موڑتا ہے.
- وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ18
اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے.[1]
- إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا19
بیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے.[1]
- إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا20
جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑبڑا اٹھتا ہے.
- وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا21
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.
- إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ22
مگر وه نمازی.
- ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ23
جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.[1]
- وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ24
اور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.[1]
- لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ25
مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.[1]
- وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ26
اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.[1]
- وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ27
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.[1]
- إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ28
بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں.[1]
- وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ29
اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاﻇت کرتے ہیں.
- إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ30
ہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں.[1]
- فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ31
اب جو کوئی اس کے علاوه (راه) ڈھونڈے گا توایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے.
- وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ32
اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں.[1]
- وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ33
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں.[1]
- وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ34
اور جو اپنی نمازوں کی حفاﻇت کرتے ہیں.
- أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَمُونَ35
یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے.
- فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ36
پس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں.
- عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ37
دائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..[1]
- أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ38
کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟
- كَلَّآۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ39
(ایسا) ہرگز نہ ہوگا[1] ۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں.[2]
- فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ40
پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں[1] کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں.
- عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ41
اس پر کہ ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں[1] اور ہم عاجز نہیں ہیں.[2]
- فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ42
پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے[1] یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے.
- يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ43
جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وه کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں.[1]
- خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ44
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی[1] ، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی[2]، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.[3]
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۷۰:۱