۵۵. الرحمن
۷۸ آیات · مدنی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- ٱلرَّحْمَـٰنُ1
رحمٰن نے.
- عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ2
قرآن سکھایا.[1]
- خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ3
اسی نے انسان کو پیدا کیا.[1]
- عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ4
اور اسے بولنا سکھایا.[1]
- ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ5
آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں.[1]
- وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ6
اور ستارے اور درخت دونوں سجده کرتے ہیں.[1]
- وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ7
اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی.[1]
- أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ8
تاکہ تم تولنے میں تجاوز نہ کرو.[1]
- وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ9
انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو.
- وَٱلْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ10
اور اسی نے مخلوق کے لیے زمین بچھا دی.
- فِيهَا فَـٰكِهَةٌ وَٱلنَّخْلُ ذَاتُ ٱلْأَكْمَامِ11
جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں.[1]
- وَٱلْحَبُّ ذُو ٱلْعَصْفِ وَٱلرَّيْحَانُ12
اور بھس واﻻ اناج ہے[1] ۔ اور خوشبودار پھول ہیں.
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ13
پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
- خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِن صَلْصَـٰلٍ كَٱلْفَخَّارِ14
اس نےانسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی.[1]
- وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ15
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ16
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
- رَبُّ ٱلْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ ٱلْمَغْرِبَيْنِ17
وه رب ہے دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ18
تو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ19
اس نے دو دریا جاری کر دیے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں.
- بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ20
ان دونوں میں ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ21
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- يَخْرُجُ مِنْهُمَا ٱللُّؤْلُؤُ وَٱلْمَرْجَانُ22
ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ23
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
- وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَـٰمِ24
اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ25
پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
- كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ26
زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.
- وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو ٱلْجَلَـٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ27
صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ28
پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
- يَسْـَٔلُهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شَأْنٍ29
سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں[1] ۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.[2]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ30
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
- سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ31
(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ32
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤگے؟
- يَـٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَـٰنٍ33
اے گروه جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو[1] ! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے.[2]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ34
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ35
تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا[1] پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.[2]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ36
پھر اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَٱلدِّهَانِ37
پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ38
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٌ وَلَا جَآنٌّ39
اس دن کسی انسان اورکسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ40
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَـٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ41
گناه گار صرف حلیہ ہی سے پہچان لیے جائیں گے[1] اور ان کی پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لیے جائیں گے.[2]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ42
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- هَـٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا ٱلْمُجْرِمُونَ43
یہ ہے وه جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے.
- يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍ44
اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ45
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ46
اور اس شخص کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ47
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- ذَوَاتَآ أَفْنَانٍ48
(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ49
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ50
ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ51
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- فِيهِمَا مِن كُلِّ فَـٰكِهَةٍ زَوْجَانِ52
ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ53
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍ54
جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے[1] ، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.[2]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ55
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- فِيهِنَّ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ56
وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں[1] جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.[2]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ57
پس اپنے پالنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ58
وه حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ59
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- هَلْ جَزَآءُ ٱلْإِحْسَـٰنِ إِلَّا ٱلْإِحْسَـٰنُ60
احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ61
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ62
اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ63
پس تم اپنے پرورش کرنے والے کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- مُدْهَآمَّتَانِ64
جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ65
بتاؤ اب اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ66
ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ67
پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- فِيهِمَا فَـٰكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ68
ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ69
کیا اب بھی رب کی کسی نعمت کی تکذیب تم کرو گے؟
- فِيهِنَّ خَيْرَٰتٌ حِسَانٌ70
ان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ71
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- حُورٌ مَّقْصُورَٰتٌ فِى ٱلْخِيَامِ72
(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ73
پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
- لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ74
ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل.
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ75
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کے ساتھ تم تکذیب کرتے ہو؟
- مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍ76
سبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.[1]
- فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ77
پس (اے جنو اور انسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
- تَبَـٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَـٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ78
تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے[1] جو عزت وجلال واﻻ ہے.
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۵۵:۱