۳۷. الصافات
۱۸۲ آیات · مکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
- وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّا1
قسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.
- فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا2
پھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی.
- فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكْرًا3
پھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.
- إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ4
یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.[1]
- رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ5
آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.[1]
- إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ6
ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.
- وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ مَّارِدٍ7
اور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.[1]
- لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ8
عالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں.
- دُحُورًاۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ9
بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے.
- إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ10
مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.
- فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآۚ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ11
ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا[1] ؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے.[2]
- بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ12
بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں.[1]
- وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ13
اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.
- وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ14
اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.
- وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ15
اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.[1]
- أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ16
کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟
- أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ17
کیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟
- قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ18
آپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.[1]
- فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ19
وه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے[1] کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.[2]
- وَقَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ20
اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے.
- هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ21
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.[1]
- ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ22
ﻇالموں کو[1] اور ان کے ہمراہیوں کو[2] اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے.[3]
- مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ23
(ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو.
- وَقِفُوهُمْۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ24
اور انہیں ٹھہرا لو[1] ، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.
- مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ25
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.
- بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ26
بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.
- وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ27
وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.
- قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ28
کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.[1]
- قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ29
وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.[1]
- وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَـٰغِينَ30
اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.[1]
- فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ31
اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.
- فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ32
پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.[1]
- فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ33
سو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.[1]
- إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ34
ہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.[1]
- إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ35
یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.[1]
- وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ36
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟[1]
- بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ37
(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.[1]
- إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ38
یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.
- وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ39
تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.[1]
- إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ40
مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.[1]
- أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ41
انہیں کے لئے مقرره روزی ہے.
- فَوَٰكِهُۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ42
(ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.
- فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ43
نعمتوں والی جنتوں میں.
- عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ44
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.
- يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ45
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.[1]
- بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّـٰرِبِينَ46
جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.[1]
- لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ47
نہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.[1]
- وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ48
اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.[1]
- كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ49
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.[1]
- فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ50
(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.[1]
- قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ51
ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.
- يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ52
جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟[1]
- أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ53
کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟[1]
- قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ54
کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟[1]
- فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ55
جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا.
- قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ56
کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے.
- وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ57
اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا.[1]
- أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ58
کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟[1]
- إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ59
بجز پہلی ایک موت[1] کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.
- إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ60
پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.[1]
- لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَـٰمِلُونَ61
ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.[1]
- أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ62
کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟[1]
- إِنَّا جَعَلْنَـٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّـٰلِمِينَ63
جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.[1]
- إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ64
بے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.[1]
- طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَـٰطِينِ65
جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.[1]
- فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ66
(جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.[1]
- ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ67
پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.[1]
- ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ68
پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.[1]
- إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ69
یقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا.
- فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ70
اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.[1]
- وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ71
ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں.[1]
- وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ72
جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.[1]
- فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ73
اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.
- إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ74
سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.[1]
- وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ75
اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.[1]
- وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ76
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو[1] اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.
- وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ77
اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.[1]
- وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ78
اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.[1]
- سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَـٰلَمِينَ79
نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو
- إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ80
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.[1]
- إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ81
وه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا.
- ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ82
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا.
- وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ83
اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.[1]
- إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ84
جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.
- إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ85
انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟
- أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ86
کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟[1]
- فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ87
تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟[1]
- فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ88
اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.
- فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ89
اور کہا میں تو بیمار ہوں.[1]
- فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ90
اس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے.
- فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ91
آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟[1]
- مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ92
تمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.
- فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ93
پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.[1]
- فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ94
وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ[1] ہوئے.
- قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ95
تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.
- وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ96
حاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے.[1]
- قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَـٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ97
وه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو.
- فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ98
انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.[1]
- وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ99
اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں[1] ۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.
- رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ100
اے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.
- فَبَشَّرْنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍ101
تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.[1]
- فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ102
پھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے[1] ، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے[2]؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے.
- فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ103
غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی[1] کے بل گرا دیا.
- وَنَـٰدَيْنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ104
تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!
- قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ105
یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا[1] ، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.
- إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَـٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ106
درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.[1]
- وَفَدَيْنَـٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ107
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.[1]
- وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ108
اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.
- سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ109
ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.
- كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ110
ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.
- إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ111
بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.
- وَبَشَّرْنَـٰهُ بِإِسْحَـٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ112
اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.[1]
- وَبَـٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَـٰقَۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ113
اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں[1] ، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.[2]
- وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ114
یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.[1]
- وَنَجَّيْنَـٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ115
اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.[1]
- وَنَصَرْنَـٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ116
اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.
- وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ117
اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.
- وَهَدَيْنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ118
اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.
- وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ119
اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.
- سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ120
کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.
- إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ121
بے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.
- إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ122
یقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.
- وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ123
بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے[1]
- إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ124
جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟[1]
- أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَـٰلِقِينَ125
کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟
- ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ126
اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.[1]
- فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ127
لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے[1] جائیں گے.
- إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ128
سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.
- وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ129
ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.
- سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ130
کہ الیاس پر سلام ہو.[1]
- إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ131
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔
- إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ132
بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.[1]
- وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ133
بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.
- إِذْ نَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ134
ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.
- إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ135
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.[1]
- ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ136
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.
- وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ137
اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.
- وَبِٱلَّيْلِۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ138
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟[1]
- وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ139
اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.
- إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ140
جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.
- فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ141
پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.
- فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ142
تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت[1] کرنے لگ گئے.
- فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ143
پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.
- لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ144
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.[1]
- فَنَبَذْنَـٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ145
پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.[1]
- وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ146
اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت[1] ہم نے اگا دیا.
- وَأَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ147
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.
- فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ148
پس وه ایمان ﻻئے[1] ، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.
- فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ149
ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
- أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَـٰثًا وَهُمْ شَـٰهِدُونَ150
یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.[1]
- أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ151
آگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.
- وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ152
کہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.
- أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ153
کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.[1]
- مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ154
تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟
- أَفَلَا تَذَكَّرُونَ155
کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟[1]
- أَمْ لَكُمْ سُلْطَـٰنٌ مُّبِينٌ156
یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.
- فَأْتُوا۟ بِكِتَـٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ157
تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.[1]
- وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًاۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ158
اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی[1] ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.[2]
- سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ159
جو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.
- إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ160
سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.[1]
- فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ161
یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).
- مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَـٰتِنِينَ162
کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.
- إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ163
بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.[1]
- وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ164
(فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.[1]
- وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ165
اور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.
- وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ166
اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.[1]
- وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ167
کفار تو کہا کرتے تھے.
- لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ168
کہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.
- لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ169
تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.[1]
- فَكَفَرُوا۟ بِهِۦۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ170
لیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے[1] ، پس اب عنقریب جان لیں گے.[2]
- وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ171
اور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.
- إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ172
کہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.
- وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ173
اور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.[1]
- فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ174
اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.[1]
- وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ175
اور انہیں دیکھتے رہیئے[1] ، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.
- أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ176
کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟
- فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ177
سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا[1] بڑی بری صبح ہوگی.
- وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ178
آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.
- وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ179
اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.[1]
- سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ180
پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.[1]
- وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ181
پیغمبروں پر سلام ہے.[1]
- وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ182
اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.[1]
ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · v1.1.3
۳۷:۱